لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس کا انوکھا کارنامہ، ماں کےساتھ نابالغ بچی کو بھی حوالات میں بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویمن پولیس نے 506 کے مقدمہ میں خاتون کو گرفتار کیا، خاتون کے خلاف تھانہ وحدت روڈ میں مقدمہ 2021 میں درج ہوا تھا۔
خاتون عارفہ اور ایک شخص پر دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا ، لاہور پولیس نے آج گرفتار کرکے بچی سمیت حوالات میں بند کردیا۔