لاڑکانہ: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے سرگرم کارکن کو گرفتار کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاڑکانہ میں نوڈیرو روڈ پر ریڈیو سٹیشن کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے سرگرم کارکن گرفتار کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کی شناخت نور حسین عرف لطیف ٹالانی ڈومکی کے نام سے ہوئی، ملزم کے پاس سے پانچ ڈیٹونیٹرز، میٹر وائر اور چار سو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلک گارڈ (بی آر جی) سے ہے، ملزم اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ، سی ٹی ڈی تھانہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا، دوران تحقیقات ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر لی گئیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا گروپ بیرون ملک بیٹھ کر بلوچستان اور سندھ میں ٹارگیٹ کلنگ، بم دھماکوں اور تخریب کاری کے متعدد واقعات میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے لاڑکانہ میں صفائی کرنے والی چائینیز کمپنی گینسو کے چائنیز اراکین کی مکمل ریکی کر رکھی تھی۔
حکام کے مطابق ملزم 2018 میں ڈی سی چوک ڈیرا مراد جمالی موٹر سائیکل میں آئی ای ڈی نصب کر کے دھماکہ کر چکا ہے، ڈیرہ مراد جمالی دھماکے میں ملزم کے ساتھ دو دیگر ساتھی بھی موجود تھے ،ملزم 26 آگست 2018 کو ایف سی چیک پوسٹ مٹھڑی ایریا بلوچستان پر راکٹ لانچر سے بھی حملہ کر چکا ہے۔