لاہور :گھریلوجھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

Published On 10 December,2023 01:34 pm

لاہور : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے باغبانپورہ اقبال نگر میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر رات گئے بھائی نے بھائی کو گولیاں مار موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی شناخت  35 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔