کراچی: سٹریٹ کرائم میں ملوث مطلوب 2ملزمان گرفتار

Published On 19 February,2024 09:39 am

کراچی:(دنیانیوز) حیدری مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث مطلوب 2ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کےمختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزمان کی شناخت جعفر ولد نور حسین اور بلال ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کاکہناہے کہ گرفتار ملزمان سےدونائن ایم ایم پسٹل لوڈ میگزین اور11 راؤنڈز برآمد کرلیے گئے،دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بلال کی شناخت حیدری مارکیٹ کی حدودمیں ڈکیتی کے مقدمہ میں بھی کرلی گئی، گرفتار ملزمان کو ضابطے کی کارروائی کے بعد تفتیش کیلئے حوالے کردیا گیا۔