کراچی: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

Published On 20 February,2024 04:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور جھگڑا شروع ہو گیا، اس دوران دونوں گروپوں کی جانب سے گولیاں چل گئیں۔

فائرنگ سے 6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر دوران علاج ایک شخص دم توڑ گیا جس کی شناخت صابر مگسی کے نام سے ہوئی، مقتول یونین کونسل چیئرمین تھا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔