پڈعیدن: ڈاکوؤں نے مسافروں سے بھری وین کو لوٹ لیا

Published On 19 February,2024 09:39 pm

پڈعیدن: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے مسافروں سے بھری وین کو لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق نورپور کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی مسافر سے بھری وین کو لوٹ لیا، ڈاکووں نے مرد و خواتین کو یرغمال بناکر نقدی طلائی زیورات لوٹ لئے۔

پولیس پہنچنے سے پہلے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کی واردات پر مسافروں کا سخت احتجاج، پولیس کے خلاف شدید نعرےبازی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسافر وین سکھر سے کراچی کی جانب جارہی تھی کہ ڈاکوؤں نے پوری وین کو لوٹ لیا۔