لاہور میں ایک اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل، لاش پتوکی سے برآمد

Published On 19 February,2024 11:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا، تاج باغ کا رہائشی عبدالرحمان آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا۔

32 سالہ عبدالرحمان کی لاش پتوکی سے ملی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش تحویل میں لے لی، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

ورثا کے مطابق مقتول نے گزشتہ رات شاہدرہ سے اوکاڑہ جانے کیلئے رائیڈ بک کی تھی، مقتول کی لاش میو ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور مقتول عبدالرحمان تاج باغ کا رہائشی تھا،عبدالرحمان کی گمشدگی کی اطلاع گزشتہ روز تھانہ غازی آباد میں دی گئی تھی۔