قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق

Published On 19 February,2024 05:15 pm

قصور: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ قصور کے نواحی علاقے جمال پورہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور امجد علی موقع پر دم توڑ گیا، امجد علی کا تعلق ڈھنگ شاہ سے بتایا جا رہا ہے۔