کراچی: مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا

Published On 20 February,2024 05:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی، پولیس نے مزید قانونی کارروائی کیلئے ڈاکو کو تھانے منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب کراچی فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی، گرفتار ڈاکو سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔