قمبر: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل

Published On 13 May,2024 11:35 pm

قمبر: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ قمبر کے علاقے ماہی مکول میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے خاتون اور 13 سالہ بچے سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔