راولپنڈی: (دنیا نیوز) غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے کیس میں اے ایس آئی اسلام آباد پولیس ظہور احمد کیخلاف الزام ثابت ہونے پر عدالت نے تین سال سزا کا حکم سنا دیا۔
ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، آفیشل سیکرٹ کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، جج طاہر عباس سپرا نے سزا سنائی۔
اے ایس آئی ظہور احمد کے خلاف 13 دسمبر 2021 کو ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس ملازم غیر ملکی سفارت کار سے ملاقات کی پلاننگ کر رہا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس ملازم ملکی سلامتی سے متعلق معلومات اور دستاویزات غیر ملکی ایجنٹ کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، ظہور احمد کی 22 جنوری 2022 کو ضمانت منظور کی گئی تھی۔