گندم خریداری میں خورد برد پر فوڈ سپروائزر کو 10 سال قید، 10 کروڑ جرمانہ

Published On 18 May,2024 04:55 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) گندم خریداری میں خورد برد کرنیوالے فوڈ سپروائزر کو لاڑکانہ کی عدالت نے 10 سال قید اور 10 کروڑ جرمانے کی سزا سنا دی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے جرم ثابت ہونے پر فوڈ سپروائزر اوشاق بھٹو کو سزا سنائی، ملزم اوشاق بھٹو نے 2022 میں شکارپور سے گندم خریداری میں کروڑوں روپے کی خورد برد کی تھی۔

ملزم فوڈ سپروائزر اوشاق بھٹو 6 ماہ سے جیل میں تھا، سزا سنائی جانے کے بعد ملزم فوڈ سپروائزر اوشاق بھٹو کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔