گینگ وار گروپ کے کمانڈر سمیت 4 بھتہ خور دہشت گرد گرفتار

Published On 22 May,2024 10:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ضلع ملیر پولیس نے گینگ وار کے متحارب گروپوں کیخلاف کارروائی کے دوران کمانڈر سمیت 4 بھتہ خور دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 عدد پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے، ملزمان سے ایک کلو چرس بھی برآمد ہوئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گینگ وار کا نیٹ ورک بنانے کیلئے اسلحہ کی فراہمی پر مامور تھے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔