کراچی: اندھی گولی لگنے سے خاتون جاں بحق، گھر سے لاش برآمد، فائرنگ سے شہری زخمی

Published On 27 May,2024 05:29 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں خاتون اندھی گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ گھرسے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی گاڑی چلاتی ہوئی خاتون کے سر میں آ لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے محمود آباد میں واقع گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، مرنے والے کو قتل کیا گیا یا خودکشی کی؟، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

ادھر کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔