کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی و ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سمندر میں 675 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی۔
میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز نے بحیرہ عرب میں 23 مئی کو کشتی پر بورڈنگ آپریشن کرکے آئس کا بھاری ذخیرہ پکڑا، ضبط شدہ نارکو کی تخمینہ قیمت 37 ملین امریکی ڈالر یا بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 بلین روپے ہے۔
منشیات کشتی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھیں، کارروائی کے دوران کشتی کے عملے کے 7 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار سمگلر اور منشیات کا ذخیرہ قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پی ایم ایس اے اور کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن، میری ٹائم زونز میں غیر قانونی سرگرمیاں روکنے، پانیوں کی حفاظت کے عزم کا اظہار ہے۔