ملتان : (دنیا نیوز) 20 سالہ ثانیہ زہرہ کی مبینہ خودکشی کے معاملہ پر والد کی درخواست پر ثانیہ زہرہ کی قبر کشائی کا عمل مکمل ہو گیا۔
مجسڑیٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا تھا، 9 جولائی کو ثانیہ زہرہ سسرال میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔
ثانیہ زہرہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے مجھے انصاف چاہئے، میری بیٹی خود کشی نہیں کر سکتی، میرا داماد بھی فرار ہے۔