کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر جاں بحق

Published On 21 September,2024 03:34 pm

کراچی : (ویب ڈیسک/دنیانیوز ) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کا نام خدا بخش اور راہ گیر کا نام غوث اللہ  تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واقعے سے متعلق مختلف اطلاعات سامنے آرہی ہیں، واقعہ ڈکیتی ہے یا پھر ٹارگٹ ، تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان نے پولیس اہلکار کا اسلحہ چھینا اوراسی سے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر ریڑھی بان بھی جاں بحق ہوا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول تحویل میں لئے ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کیمروں سے فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں،ریڑھی بان کا تعلق کوئٹہ سے ہے،ایس ایس پی اطراف میں اب تک ڈکیتی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی، کرائم سین انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی علاج کے دوران سول ہسپتال میں دم توڑ گئے، واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔