شکارپور: (ویب ڈیسک ) سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان 2 الگ الگ مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شکارپور شہر کے مصروف علاقے کنک شاہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید مقابلہ ہوا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ دو سرا مقابلہ سلطان کوٹ کے قریب ہوا جس میں 3 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔
علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔