شیخوپورہ: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر میاں بیوی نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے علاقے احمد پورہ میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاکی پر میاں بیوی زہریلی گولیاں کھالیں، دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ حمنا اور طعیب کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی، اہل خانہ نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کردیا۔