لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے وکیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں وکیل محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا تھا ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے نوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ایس پی صدر غیور احمد کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والا شخص بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر آرہا تھا، مقتول پیشہ کے اعتبار سے ایڈووکیٹ تھا، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ، جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔