سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں پر تشدد کا معاملہ، سب انسپکٹر معطل، مقدمہ درج کرنے کا حکم

Published On 12 April,2025 08:06 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سروسز ہسپتال میں مریض کے لواحقین اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑے کے معاملہ پر پولیس اہلکار کے ملوث ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ٹرینی سب انسپکٹر دانیال کو معطل کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ماڈل ٹاؤن کو انکوائری اور تمام تمام کاروائی خود مانیٹر کرنے کا حکم دیا ہے ۔

اس حوالے سے فیصل کامران کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو کوئی معافی نہیں، پولیس کی وردی بھاری ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے، ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں۔