لاہور: سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

Published On 11 September,2025 11:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے دو موریہ پل کے قریب سی سی ڈی نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلم اور جمیل کے نام سے ہوئی ہے جو ایک جرائم پیشہ گروہ کے اراکین تھے اور پولیس کی حراست میں تھے۔

سی سی ڈی نے ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم معلومات حاصل کی تھیں جن کی بنیاد پر انہیں ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا، مقابلے کے دوران ایک ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔