کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پشاور، لاہور اور حیدرآباد میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 62.989 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں اور 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 61 کلو 200 گرام چرس اور ڈیڑھ کلوگرام آئس ضبط کی گئی۔
اے این ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔