گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابقملزم قمر نے متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹے، ملزم پروٹوکول دکھا کر اپنی دھاک بٹھاتا تھا اور شہریوں کو لوٹتا تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مزید مقدمات بھی درج کئے جا رہے ہیں۔