سلو بھائی کی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں دبنگ انٹری

Last Updated On 18 April,2018 05:53 pm

ممبئی: (آن لائن) بالی ووڈ سلطان سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کنگ کی حیثیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ہدایت کار سلو میاں کےساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوتا لہذا وہ کسی نہ کسی طرح دبنگ خان کو اپنی فلم میں مختصر کردار کیلئے آمادہ کرتے ہیں جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کے بعد وہ ان کی فلم ’فین‘ میں بھی مختصر کردار میں دکھائی دیے تھے اور اب ان کی نئی فلم ’زیرو‘ میں بھی ان کی انٹری ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو ‘ میں سلمان خان خصوصی کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ فلم میں دونوں اداکاروں کی جوڑی کو دلفریب بنانے اور مداحوں کا لہو گرمانے کےلئے ان پر ایک گیت فلمایا جائے گا جس کے لئے سکھو ندر سنگھ کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ سکھوندر سنگھ کے اس گیت میں سلمان خان کی بطور مہمان انٹری میں ان کےساتھ عالیہ بھٹ ، کرشمہ کپور،کاجول اور رانی مکھرجی بھی نظر آئیں گی۔