سعودی عرب میں 35 سال بعد آج پہلی بار سینما ہاؤس میں فلم دکھائی جائے گی

Last Updated On 18 April,2018 09:57 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں سینما ہاؤس پر 35 سالہ پابندی کا خاتمہ ہالی وٖڈ فلم بلیک پینتھر سے ہو گا۔

فلم کی نمائش سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ انٹرٹینمنٹ کمپنی اور یو ایس تھیٹر کے ماہرین اے ایم سی کے اشتراک سے ہو گی۔اس مقصد کیلئے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ریاض میں ایک نیا سینما ہاؤس اور کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے۔ عام شہریوں کیلئے مئی میں تمام سینما ہاؤس کھل جائیں گے۔