ہالی ووڈ فلم '' ٹیلی '' کے لاس اینجلس میں پریمیئر کا انعقاد

Last Updated On 19 April,2018 02:00 pm

لاس اینجلس (دنیا نیوز ) ہالی ووڈ فلم ''ٹیلی'' کا لاس اینجلس میں پریمیئر ہوا، تقریب میں اداکارہ چارلیز تھیرون سمیت کاسٹ میں شامل اداکاروں کی شرکت نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں فلم   ٹیلی   کا پریمیئر ہوا، تقریب میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ چارلیز تھیرن سمیت کاسٹ میں شامل اداکاروں نے شرکت کی۔
فلم تین بچوں کی ماں کے گرد گھومتی ہے جو گھر میں آیا رکھنے کے خلاف ہے لیکن اس کا بھائی ایک آیا کا انتظام کرتا ہے جو اپنی صلاحیتوں سے اس کا دل جیت لیتی ہے۔ فلم چار مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔