سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم '' بلیک پینتھر '' کی نمائش

Last Updated On 19 April,2018 03:03 pm

ریاض (دنیا نیوز ) سعودی عرب میں بھی تبدیلی آگئی، 1980 سے بند سینما گھروں میں "بلیک پینتھر" نمائش کے لئے پیش کر دی گئی،

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کوسینسر کیا گیا ہے، سعودی عرب میں 1980 سے بند سینما عوام کے لئے کھل گئے۔ سینما گھر میں "بلیک پینتھر" نمائش کے لئے پیش کی گئی، مرد و خواتین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کیلئے موجود تھی۔