سلمان خان کا اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرانے کا فیصلہ

Last Updated On 05 July,2018 09:03 pm

ممبئی: (آن لائن) سلمان خان فلم نگری میں نئے چہرے متعارف کروانے اور ساتھی اداکاروں کی مدد کرنے کے حوالے سے انڈسٹری میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور وہ دوستوں کی مدد کے لیے انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں۔

شاید یہی وجہ ہے کہ سلمان خان نے 18 سال سے سائے کی طرح ساتھ رہنے والے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کو بھی فلم نگری میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے 18 سال سے ساتھ رہنے والے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے ٹائیگر سنگھ کی پیدائش کے موقع پر گود میں اُٹھا کر وعدہ کیا تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر ہیرو بنے گا اور میں اس کو ہیرو بناؤں گا لیکن سلو میاں کے باڈی گارڈ نے اس بیان کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا اور یہ سمجھ کر بھول گئے کہ سلمان خان نے بچے کو دیکھ کر جذبات اور خوشی میں کہا لیکن دبنگ خان شیرا سے کیا ہوا وعدہ نہیں بھولے اور حال ہی میں انہوں نے ٹائیگر کے ڈیبیو کے حوالے سے بات کی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ٹائیگر سنگھ معروف ہدایتکار علی عباس ظفر کے ہمراہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خدمت انجام دے چکے ہیں۔