نیویارک: (دنیا نیوز) برطانیہ میں ہونے والے سائبر حملے نے سارے جاسوسوں کی شناخت ظاہر کر دی۔ ہالی وڈ کی ا یڈونچر سے بھرپور ایکشن فلم "جونی انگلش سٹرائیکس اگین" 26 اکتوبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔
مسٹر بین دوبارہ جاسوس بننے کو تیار، ایکشن سے بھرپور فلم "جونی انگلش سٹرائیکس اگین" Johnny English Strikes Again کی کہانی برطانیہ کے جاسوسوں پر مشتمل ہے جن کی شناخت سائبر اٹیک کے بعد سب کے سامنے آ جاتی ہے۔
ایسے میں ایک انڈر کور ایجنٹ کو ماسٹر مائنڈ ہیکر کو ڈھونڈنے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ مسٹر بین کا کردارنبھانے والے اداکار روون ایٹکنسن اس فلم میں مرکزی کردارنبھا رہے ہیں۔