کپل شرما نے 12 دسمبر کو شادی کا اعلان کر دیا

Last Updated On 23 October,2018 12:40 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکاروں میں شادی کا رجحان زور پکڑ گیا ہے، دپیکا اور رنویر کے بعد کپل شرما نے بھی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا، ان کی شادی کا پرستاروں کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے بالی وڈ کے معروف کامیڈین کپل شرما کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں اور اب ان کی شادی کی تا ریخ کا اعلان ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کپل اپنی گرل فرینڈ گینی کے ساتھ 12 دسمبر کو جالندھر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور دونوں کی استقبالیہ تقریب 14 دسمبر کو منعقد ہوگی۔

کپل شرما نے اپنی شادی دھوم دھام سے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ گینی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے لہٰذا ہم دونوں کی فیملی چاہتی ہے کہ شادی خوب دھوم دھام سے ہو۔