گوہاٹی (آن لائن) یہ آسام ہے بنگال نہیں، شرکاء نے میوزک کنسرٹ کے دوران گلوکار پر پتھراﺅ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شان کو شمالی ریاست آسا م میں اس وقت ایک کنسرٹ میں شریک لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بنگالی زبان کا گانا شروع کیا، گانے کے بول سنتے ہی لوگوں نے چلانا شروع کر دیا اور شان کو باور کرایا کہ یہ ”بنگال نہیں آسام“ ہے۔
شان نے شرکا کے ردعمل کو سنجیدہ نہیں لیا جس پر ہجوم میں موجود کچھ مشتعل افراد نے ان پر پتھراو کر دیا۔ شان نے شرکا کی اس غیر معمولی حرکت پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور انہوں نے شرکا سے کہا کہ وہ آرٹسٹ کی عزت کا خیال کریں تاہم لوگوں نے ان کی بات کو سننے سے انکار کر دیا جس پر وہ گانا ادھورا چھوڑ کر اسٹیج سے نیچے اتر گئے اور پھر کنسرٹ سے چلے گئے۔
Stones and paper balls were pelted at @singer_shaan during a concert in Guwahati, after he sang a Bengali song. Read more: https://t.co/aCXrjI4GVK. pic.twitter.com/CMMLPFH64A
— The Quint (@TheQuint) October 30, 2018