لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مجھے ویلنٹائن ڈے سے معاف فرمائیں۔ اس دن کو منانا قطعًا بے مقصد اور لغو حتٰی کہ افسوس ناک ہے۔
ویلنٹائن ڈے یوں تو فنکار برادری بڑھ چڑھ کر مناتی ہے، اس دن خصوصی پارٹیاں منعقد کرکے خوب ہلہ گلہ کیا جاتا ہے۔ پیار کرنے والے زیادہ اہتمام نہ بھی کریں تو اس دن ایک دوسرے کو سرخ گلاب دینا بالکل نہیں بھولتے لیکن گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اس روایت کے خلاف بیان دے کر گویا سب کو حیران کر دیا۔
مجھے ویلنٹائن ڈے سے معاف فرمائیں ۔
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 14, 2019
It s not about being Muslim i don t celebrate Valentine s day...its just that i find it a useless, meaningless and pathetic way of dedicating just one to the person we love the most... #chotiseebaat #rabipirzada pic.twitter.com/9WQCvaEkLO
رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے کہ " مجھے ویلنٹائن ڈے سے معاف فرمائیں، مسلمان ہونے یا نہ ہونے کا معاملہ نہیں، میں ویلنٹائن ڈے مناتی ہی نہیں۔ اسے منانا بے مقصد، لغو حتی کہ افسوسناک ہے کیونکہ جس سے ہم سب سے زیادہ محبت کرتے ہوں، اس سے صرف ایک دن منسوب کرنا غلط ہو گا"۔