لاہور: (روزنامہ دنیا) 29 برس فلمی دنیا سے وابستہ رہنے کے بعد شان نے مختلف شعبے میں قدم رکھ دیا، فلمساز و اداکار شان شاہد نے فنی مصروفیات کے ساتھ فرنیچر کا بزنس بھی شروع کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ شان نے فرنیچر تیار کرنے کے لئے ورکشاپ قائم کر لی ہے اور شو روم کی تیاری کا کام جاری ہے جس کا عنقریب افتتاح ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ شان شاہد کے والد ریاض شاہد اور والدہ نیلو کا تعلق فلمی صنعت سے تھا اور شان بھی تقریبا 29 برس سے فلمی دنیا سے منسلک ہیں تاہم اب انہوں نے مختلف شعبہ اختیار کرتے ہوئے فرنیچر کا بزنس شروع کر دیا ہے۔
شان شاہد کو دوستوں اور پرستاروں کی طرف سے نیا بزنس شروع کرنے پر نیک تمناؤں کے پیغامات ملے ہیں۔