'بھارت ہم سے نہ الجھنا' میکال ذوالفقار کی دلیرانہ وارننگ

Last Updated On 24 March,2019 10:28 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم’’شیر دل‘‘ آج ملک بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں میکال ایئرفورس پائلٹ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے فلم میں پاک بھارت تعلقات کو اس طرح پیش کیا ہے کہ دونوں ممالک کا وقار قائم رہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے میں بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، ہم کہیں نہیں جا رہے۔ ہم جارحیت پسند نہیں ہیں لیکن ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں لہٰذا ہم سے نہیں الجھنا۔

چند روز قبل میکال نے کہا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے کرتا دھرتا پاکستانی فنکاروں کو بھارت بلوا تو لیتے ہیں لیکن وہ عزت نہیں دیتے جس کے ہم حق دار ہیں، انھوں نے کہا تھا کہ اب کبھی بھارت جا کر کام نہیں کروں گا۔