کراچی: (روزنامہ دنیا) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کیلئے پسندیدگی کا اظہار کر دیا۔ ماہرہ خان نے ایک پیغام کے ذریعے فلم ’’شیر دل ‘‘ اور میکال ذوالفقار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
میکال ذوالفقار نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو پسند کیا اور لکھا ’’جس سے آپ محبت کرتے ہیں وہ آپ کیلئے جب نیک تمناؤں کا اظہار کرے تو کیا ہی بات ہے’’۔
بعد ازاں میکال نے ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے کہہ دیا ہے تو اب میری فلم ہٹ ہو جائے گی آپ میری زندگی میں شامل دیگر اچھے لوگوں میں سے ایک ہیں ۔