کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تودہ گھر پر گرنے سے ماں اور 5 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ہرنائی میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کبیر شاہ نامی شخص کا گھر زد میں آگیا، تودہ گرنے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ملبے تلے دب کر ماں اور 5 بچے جاں بحق ہوگئے اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دُمڑ کے مطابق واقعہ شدید بارش کے بعد لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئیں۔
زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ماں اور بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔