کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاوس کے قریب سی این جی سٹیشن میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ سلنڈر سی این جی سٹیشن کے اندر پھٹا، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور فائر بریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پایا۔ وزیراعلی سندھ نے دھماکے کا نوٹس لے لیا۔