کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب کی میت نیوزی لینڈ سے پاکستان لانے کی تیاریاں، ہائی کمشنر نے جسد خاکی غیر ملکی ائیر لائن کے حوالے کر دیا، طیارہ کل صبح ساڑھے 10 بجے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی لینڈ کرے گا۔
سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید اریب احمد کا جسد خاکی کل صبح ساڑھے 10 بجے پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ پہنچے گا جس کے بعد ان کے گھر منتقل کردیا جائے گا۔ شہید کی نمازجنازہ سنگم گراونڈ دستگیر نمبر9 میں سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی، علامہ مفتی عبدالعزیز حنفی امامت کے فرائض سر انجام دیں گے، اریب احمد کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔
یاد رہے سید اریب احمد 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ دہشت گردی واقعے میں جاں بحق ہو گئے تھے جس میں ایک آسٹریلین شدت پسند نے نماز جمعہ کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے 49 نمازیوں کو شہید کر دیا تھا۔