کراچی: (دنیا نیوز) یوم پاکستان اورسپریم کورٹ کےفیصلے پر بحریہ ٹاؤن کراچی کی خوشیاں بحال ہو گئیں، رہائشیوں، انویسٹرز اور الاٹیز نے جشن میں شرکت کی، آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
یوم پاکستان کے حوالے سے بحریہ ٹاؤن کراچی میں جشن منایا گیا، سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے پربحریہ ٹاؤن کی رونقیں لوٹ آئیں، رہائشی نہال
الاٹیز اور انویسٹرز میں بھی خوشی کی لہر دوڑ آئی، بحریہ ٹاؤن میں ایفل ٹاورپر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نظارہ دیکھنے کے لیے پہنچ گئی۔
الاٹیز اور رہائشیوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے انکے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔