کینیڈین نژاد اداکارہ نورا فاتحی فلم ’’سپرسٹار‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

Last Updated On 19 April,2019 10:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فاتحی بالی وڈ کے بعد لالی وڈ میں انٹری دینے کی تیاری کر رہی ہیں۔ نورا نے مختلف بالی وڈ فلموں میں‌ آئٹم سانگ کئے ہیں جس کے بعد اب پاکستانی فلموں میں پرفارمنس دیتی دکھائی دیں‌ گی.

میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان آج کل بطور ہدایت کار فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل اداکار و ماڈل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

فلم میں ایک آئٹم نمبر بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کیلئے نورا فاتحی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ بالی وڈ کی متعدد فلموں میں ڈانس نمبر کر چکی ہیں۔