لاہور: (روزنامہ دنیا) الحمرا میں سٹیج ڈرامہ ’’جن اور جادوگر‘‘ کا خصوصی شو پیش کیا گیا جس میں تمام فنکاروں نے یوم سیاہ پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر پرفارم کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامے میں معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع پر بھی بات کی گئی۔ فنکاروں نے افواج پاکستان کے شہیدوں کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا۔
ڈرامے کے بعد فنکاروں نے الحمرا ہال کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور 5 اگست سے جاری غیر انسانی کرفیو اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔