لاہور: (ویب ڈیسک) فلمساز و ہدایتکار جامی کی جانب سے زیادتی کا شکار بنائے جانے کا معاملہ سامنے لانے کے بعد اداکارہ میشا شفیع، ارمینا خان اور ماہرہ خان ان کی حمایت میں بول اٹھیں۔
میشا شفیع کا کہنا تھا کہ میں آپ پر یقین کرتی ہوں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی ہوں، لوگ جنسی زیادتی کے متاثرین کی محتاط حمایت کرنے والوں پر طنز کے وار کرتے ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں میشا شفیع کا کہنا تھا کہ آپ لوگ حقیقی تبدیلی نہیں چاہتے، بلکہ آپ صرف پریشان ہونے کی اداکاری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ اپنی سہولت کے مطابق اس وقت تک مذمت کرسکتے ہیں جب تک کہ وہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈالیں، آپ کو بس اتنی ہی تکلیف گوارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی آپ کو آئینے میں آپ کا مکروہ چہرہ دکھاتا ہے، آپ اس پر خنجر تان لیتے ہیں۔
And so I understand and empathize with your predicament,
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) October 24, 2019
Self loathing isn’t easy, you’re rotting, decaying can’t stand yourself,
Anyone who shows you a reflection of your demons,
You draw dagger at, shouting how dare there be any free men?
اس معاملے پر ارمینا خان یوں گویا ہوئیں کہ ایک سال پہلے میں نے اس معاملے پر سوچنا شروع کیا، میرے خیال میں اگلی نسل جنسی زیادتی سے متعلق تلخ تجربات سے متعلق حقائق بتانے کے لائق ہو جائے گی۔ اگر میں غلط نہیں تو ابتدا ابھی ہو گئی ہے، جو جامی جیسے بہادر آدمی نے کی۔
A year ago, I remember randomly thinking about this. I thought it would take the next generation to tell our own Weinstein stories. I stand corrected; they’re coming out now. What a brave man. #Jami https://t.co/jFpp0sEmjw
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) October 21, 2019
کچھ عرصہ قبل ماہرہ خان نے کہا تھا کہ انہیں شدید غصہ آتا ہے جب کوئی معصوم شخص زیادتی کے غلط الزام کے سبب خودکشی کر لیتا ہے اور اس وقت بھی ان کا خون کھولتا ہے جب کوئی زیادتی کرنے والا معاشرے میں دندناتا پھرتا ہے۔ جب کوئی می ٹو تحریک کا غلط استعمال کرتا ہے یا انصاف میں تاخیر ہوتی ہے تو نتیجہ خودکشی کی صورت میں ہی نکلتا ہے۔
It angers me that an innocent man would kill himself because of wrongly being accused and it boils my blood that another can raom around free after raping someone. Whether you misuse the #metoo movement or delay accountability on it, the result is the same -death.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) October 22, 2019