اسلام آباد: (دنیا نویز) وفاقی دارالحکومت میں سجے لوک میلے میں پنجابی ثفافت کے رنگ عروج پر ہیں۔ روایتی ملبوسات ہوں، کھانے یا رقص، پنچاب پویلین ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مٹی کے برتن اور ان کی مہک، کھڈی پر بنتا کپڑا، رنگا رنگ ٹرک آرٹ، مکئی کی روٹی اور سرسوں کا ساگ، پنجاب کی ہر سوغات ایک ساتھ مل رہی ہے۔
لوک ورثہ اسلام آباد میں سجے لوک میلے میں شہریوں کوپنچابی کھانوں کی خوشبو اپنی جانب کھینچتی ہے تو علاقائی موسیقی پر رقص بھی قابل دید ہے۔
میلے میں پنجاب کے چپے چپے کا آرٹ اینڈ کرافٹ پوری مہارت اور نفاست کیساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ یہاں آنے والوں کی نظریں کاری گری دیکھ کر ٹھہر جاتی ہیں توہنرمند بھی حوصلہ افزائی پر خوش ہیں۔
رنگوں سے بھرپور پنجاب پویلین میں شہری دل کھول کر شاپنگ میں مصروف ہیں تو پنجابی فنکار خوش ہیں کہ لوک میلے نے دم توڑتے فنون کو نئی زندگی دے دی۔