اداکارہ حرا مانی کا تعریف پر اپنے پرستاروں سے اظہار تشکر

Last Updated On 28 January,2020 12:56 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ حرا مانی نے ڈرامہ ‘‘میرے پاس تم ہو’’ میں‌ اپنے کام کی تعریف پر شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ دل کو چھو لینے والے کردار ادا کرتی رہیں‌ گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ڈرامہ ‘‘میرے پاس تم ہو’’ میں ہانیہ کے کردار کو سراہنے پر اپنے مداحوں سے کہا کہ ایک اور خوب صورت سفر ختم ہوا اور اس ڈٖرامے میں ہانیہ کا کردار پسند کرنے والے سب مداحوں کی شکر گزار ہیں اور وہ آئندہ بھی دل کو چھو لینے والے کردار ادا کر کے اپنے شائقین کا دل جیتیں گی۔

واضح رہے کہ حرا کے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی بھی اداکاری کے شعبے سے ہی تعلق رکھتے ہیں، اداکارہ حرا شوبز میں اپنی کامیابیوں کا سہرا مانی کے سر ہی باندھتی ہیں، اپنے مختلف انٹرویوز میں وہ یہی کہتی رہی ہیں کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں، مانی کی وجہ سے ہیں۔