عمران ہاشمی کی اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش کا انکشاف

Last Updated On 29 January,2020 08:22 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کرنے کاکہا، میں نے منع کر دیا:اداکارہ

لالی ووڈ سٹار میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی پیش کش کی تھی جسے میں نے ٹال دیاجبکہ ہدایت کار مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کرنے کا کہاتھالیکن وہ ہندوہیں اس لئے میں نے منع کردیاتھا۔میرانے ایک انٹرویومیں کہاکہ ایسا شخص جو میرے سامنے سگریٹ اور شراب کا استعمال نہ کرے اور میرا خیال رکھے ، میرا آئیڈیل ہے ، مجھے بچے بھی بہت پسند ہیں۔ ان کاکہناتھا میں سوچ سمجھ کر فیصلے نہیں کرتی، جو دل میں آتا ہے کر دیتی ہوں اسی وجہ سے کئی بار مشکلات کا شکار بھی ہو جاتی ہوں۔