اسلام آباد: مظلوم کشمیریوں کیخلاف بھارتی بربریت پر مبنی اسٹیج ڈرامہ پیش

Last Updated On 30 January,2020 09:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مظلوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت کی کہانی اسٹیج ڈرامے کے ذریعے پیش کی گئی تو فنکاروں نے رقص و موسیقی کے ذریعے دلکش کشمیری ثقافت کو بھی اجاگر کیا۔

جنت نظیر وادی لہو رنگ، مظلوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت کی کہانی اسٹیج ڈرامے کے ذریعے پیش کی گئی تو فنکاروں نے رقص و موسیقی کے ذریعے دلکش کشمیری ثقافت کو بھی اجاگر کیا۔

اہل کشمیر کی بے مثال قربانیاں، اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں سجے کشمیری ثفاقت کے دلکش رنگ، فنکاروں کی کشمیری لوک گیتوں پر خوبصورت پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔

روایتی کشمیری لباس زیب تن کیے فنکاروں نے خوبصورت رقص کیا تو حاضرین نے بھی دل کھول کر داد دی۔ تقریب سے پیغام دیا گیا کہ آزادی کی اس جدوجہد میں پوری قوم کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر کشمیریوں پر جاری بھارتی بربریت اور جدوجہد آزادی کی راہ میں دی جانے والی قربانیوں کو سٹیج ڈرامے کے ذریعے پیش کیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم سب کے سکھ دکھ سانجھے ہیں۔ عالمی برداری کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم پر آنکھیں کھولے۔