کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں لوگ مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے مسکرانا بھول گئے ہیں۔
اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کیا، اب نئی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ سائن کی ہے جو ایک مزاحیہ فلم ہے۔ اس میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گی۔
روزنامہ دنیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگ مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے مسکرانا بھول گئے ہیں۔ میں نے مزاحیہ فلم میں کام کرنے کا فیصلہ ہی اس لئے کیا کہ لوگوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیروں، لوگ اپنے پیسوں سے ٹکٹ خرید کر رونا دھونا دیکھنا نہیں چاہتے، ان میں مسکراہٹیں بانٹنا ہوں گی۔