رابی پیر زادہ نے ٹویٹر فالوورز سے غریبوں کیلئے مدد طلب کر لی

Last Updated On 25 March,2020 12:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماضی کی گلوکارہ رابی پیر زادہ نے ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی تعداد کے بعد ٹویٹر فالوورز سے غریبوں کیلئے مدد طلب کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے رابی پیر زادہ نے لکھا کہ فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا کو ملا کر میرے پچاس یا ساٹھ لاکھ فین ہیں۔ اگر ہر بندہ صرف ایک خاندان کو آٹا دے کر میری بات شئر کردے تو بات کروڑوں میں جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں اکثر چینل اور پیج میری یہ بات نہیں سامنے لائیں گے۔ اس میں گلیمر یا خبر نہیں ہے، مگر یقین کریں یہ صدقہ جاریہ ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ تھا کچھ لوگ ہر اچھی بات میں بھی کیڑے نکالنے کے عادی ہیں۔ خیر! لہجہ سخت اس لیے کیونکہ میرے جانے سے پہلے لوگ لڑ رہے تھے اور دھکے دے رہے تھے، شکل اسلئے دکھائی کہ یہ لوگ جھوٹ بول کر حقدار کا حق نہ کھائیں، ویڈیو اس کیے کہ ان لوگوں کو شرم آئے جو ہر اچھے کام میں تنقید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی ماضی کی گلوکارہ رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ میری بات سن رہے ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر حقیقت بیان کی تو انڈیا میں آر ایس ایس کی حقیقت سامنے آگئی وہی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے ساتھ۔ کنسرٹ کی جگہ اللہ کو یاد کرنے کا کہا کنسرٹ بند ہو گیا۔ شہباز شریف کو پاکستان بلایا وہ آگئے۔ دنیا کے لاک ڈاون کی دعا کی وہ ہو گئی۔ کوئی اور دعا ؟