حمزہ علی عباسی اور نیمل نے قرنطینہ کے دوران انوکھی دلچسپی ڈھونڈ لی

Last Updated On 31 March,2020 04:06 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے کورونا لاک ڈاون کے دوران انوکھی دلچسپی ڈھونڈتے ہوئے اپنے گھر کیلئے ٹیلی ویژن ٹیبل تیار کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا آتے ہی حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نے قرنطینہ اختیار کرتے ہوئے اپنے آپ کو گھر تک محدود کر لیا، اس حوالے سے نیمل نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں حمزہ میز تیار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اہلیہ نیمل کا کہنا تھا کہ ہم نے جہاں میز بنائی وہاں خوب انجوائے بھی کیا، نیمل نے اپنے فینز سے بھی گھر تک محدود رہنے کی اپیل کی۔